بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

موٹرویز پر عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے حکمتِ عملی کی منظوری

 وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے ملک بھر کی موٹرویز پر عوامی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کے لیے جامع اور مربوط حکمتِ عملی کی منظوری دے دی ہے۔

یہ منظوری اسلام آباد میں قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے) کے اجلاس کے دوران دی گئی۔ وزیرِ مواصلات نے ہدایت کی کہ موٹرویز اور سروس ایریاز کے سیکیورٹی سسٹمز کو سیف سٹی نظام کے ساتھ مکمل طور پر منسلک کیا جائے تاکہ نگرانی کے عمل کو مؤثر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

اشتہار
Back to top button