بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تین معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان روڈز اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے حوالے سے تین معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ان معاہدوں میں ایم ایل ون کراچی روہڑی سیکشن کے لئے پراجیکٹ ریڈینینس فنانسنگ ، کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کے لئے پراجیکٹ ریڈینینس فنانسنگ اوربلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹر منصوبے کے لئے اضافی فنانسنگ شامل ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین اور سیکرٹری اقتصادی امور اور سیکرٹری ریلوے نے آج اسلام آباد میں معاہدوں پر دستخط کئے۔اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر نے ان منصوبوں کے حوالے سے پختہ عزم پر پاکستانی حکومت کی تعریف کی اور پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اشتہار
Back to top button