بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پہلا ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو13 رنز سے ہرادیا

3 دسمبر۔پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 کو پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں13 رنز سے ہرادیا۔بدھ کے روز کاکسز بازار اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 19 اعشاریہ 4 اوورز میں 88 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کپتان ایمان نصیر نے 30 اور عریشہ انصاری نے 22 رنز سکور کیے۔

جرین تسنیم نے 14رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں میزبان ٹیم 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 75 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔آرتری نرجونا موندول نے 20 رنز سکور کیے۔شیربانو نے27 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔میمونہ خالد اور روزینہ اکرم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ایمان نصیر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں کھیلی جارہی ہے جو بنگلہ دیش اور نیپال میں کھیلاجائے گا۔

اشتہار
Back to top button