بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والی کسی شخص کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دینگے، وزیر داخلہ

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نامکمل یا جعلی دستاویزات رکھنے والے مسافروں کو ہرگز بیرونِ ملک سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وہ آج لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی بھی شخص کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دورے کے دوران وزیرِ داخلہ نے مسافروں کے امیگریشن عمل کا جائزہ لیا۔

مسافروں نے امیگریشن کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ داخلہ کے ایئرپورٹس پر دوروں کے بعد امیگریشن کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

اشتہار
Back to top button