بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر خزانہ کا ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے پر زور

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک کی حقیقی صلاحیت اجاگر کرنے کے لیے ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں تیزی سے اضافے جیسے سنگین چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان پاپولیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وسائل کو ان شعبوں کی طرف منتقل کرنا ہوگا جہاں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

قومی فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ سے متعلق آئندہ مذاکرات پر بات کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ اس معاملے میں پیش رفت اتفاقِ رائے سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کنٹری پارٹنرشپ پروگرام کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) آئندہ دس سال تک سالانہ دو ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے چھ میں سے چار نکات کا تعلق ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی کے اہم مسائل سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موثر منصوبے تشکیل دیں اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان آئندہ دنوں میں اپنا پہلا اسکلز امپیکٹ بانڈ متعارف کروا رہا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

اشتہار
Back to top button