وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک کی حقیقی صلاحیت اجاگر کرنے کے لیے ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں تیزی سے اضافے جیسے سنگین چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان پاپولیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وسائل کو ان شعبوں کی طرف منتقل کرنا ہوگا جہاں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
قومی فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ سے متعلق آئندہ مذاکرات پر بات کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ اس معاملے میں پیش رفت اتفاقِ رائے سے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کنٹری پارٹنرشپ پروگرام کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) آئندہ دس سال تک سالانہ دو ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے چھ میں سے چار نکات کا تعلق ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی کے اہم مسائل سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موثر منصوبے تشکیل دیں اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان آئندہ دنوں میں اپنا پہلا اسکلز امپیکٹ بانڈ متعارف کروا رہا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔
-
صدرِ مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کر دیا -
لبنان کے وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ -
پاکستان، انڈونیشیا کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق -
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف -
وزیراعظم فیول ریلیف سکیم، اندراج کا آسان طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے، شزہ فاطمہ -
وزیراعظم کا لبنانی وزیر داخلہ کا خیرمقدم، برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور
