
قومی
کرغزستان کے صدر کے دورۂ پاکستان کی تیاریوں کے جائزے کیلئے اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس
ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں کرغزستان کے صدر کے آئندہ دورۂ پاکستان کے سلسلے میں ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں دورے سے متعلق تمام اہم ایجنڈا نکات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے انتظامات کا تفصیلی احاطہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران مجوزہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (MoUs) پر بھی تفصیلی غور کیا گیا، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سمیت متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس نے بین الوزارتی رابطوں کے عزم اور کرغزستان کے صدر کے دورۂ پاکستان کو کامیاب اور مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
URL کاپی ہو گیا













