ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں کرغزستان کے صدر کے آئندہ دورۂ پاکستان کے سلسلے میں ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں دورے سے متعلق تمام اہم ایجنڈا نکات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے انتظامات کا تفصیلی احاطہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران مجوزہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (MoUs) پر بھی تفصیلی غور کیا گیا، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سمیت متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس نے بین الوزارتی رابطوں کے عزم اور کرغزستان کے صدر کے دورۂ پاکستان کو کامیاب اور مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
-
او آئی سی خواتین کانفرنس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز ہے: اعظم نذیر تارڑ -
اسلام آباد میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کا آغاز -
اسحاق ڈار، سعودی وزیر خارجہ کے درمیان خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال -
اسحاق ڈار اور مالدیپ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر اریوتھشام آدم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ -
وفاقی وزیر توانائی کا مضبوط اور مؤثر توانائی نظام (Energy Ecosystem) کے قیام کی ضرورت پر زور -
او آئی سی کی خواتین سے متعلق دو روزہ 9ویں وزارتی کانفرنس آج شروع ہو گی
