بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

شاپنگ سیل: کیسپرسکی نے آن لائن خریداری کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پوری دنیا میں جاری 11.11 سی کی خریداری سیل کے دوران سائبر جرائم میں اضافہ دیکھتے ہوئے کیسپرسکی نے 2025 میں آن لائن خریداروں کو نشانہ بنانے والی نئے سائبر حملوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ سائبر سکیورٹی کمپنی کے مطابق جعلی ویب سائٹس مشہور ای کامرس پلیٹ فارمز جیسے ایمیزون، لازادا اور دیگر برانڈز کا روپ دھار کر صارفین سے ادائیگی کی مکمل تفصیلات حاصل کرتی ہیں اور بعد میں نہ تو آرڈر بھیجتی ہیں اور نہ ہی رقم واپس کرتی ہیں، جس کے نتیجے میں متاثرین کے بینک اکاؤنٹس خالی ہو جاتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کو ایسے جعلی لنکس عموماً ای میل کے ذریعے یا مختلف سوشل پلیٹ فارمز پر چلنے والے مشتبہ اشتہارات کے ذریعے موصول ہوتے ہیں۔ ان سائٹس کا ڈیزائن اس قدر حقیقی لگتا ہے کہ خریدار بغیر سوچے سمجھے اپنی حساس معلومات درج کر دیتے ہیں۔

ویب مواد کا تجزیہ کرنے والی کیسپرسکی کی سینئر آفیسر اولگا التوخووَا کا کہنا ہے کہ کہ بڑے سیل ایونٹس کے دوران لوگ کم قیمت میں سامان حاصل کرنے کی جلدی میں دھوکے بازوں کا آسان شکار بن جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ادائیگی کی معلومات درج کرنے سے پہلے ہمیشہ یہ تصدیق کر لیں کہ ویب سائٹ اصل ہے، ای میل کا بھیجنے والا معتبر ہے، اور کسی نامعلوم اشتہار یا لنک پر ہرگز کلک نہ کریں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ آن لائن خریداری کے لیے الگ بینک کارڈ استعمال کیا جائے اور اگر کسی مشکوک ویب سائٹ پر معلومات درج کر دی ہوں تو فوراً بینک سے رابطہ کیا جائے۔

کیسپرسکی نے مزید کہا کہ آن لائن خریداری کرنے والے صارفین کو اپنی آن لائن بینکنگ اسٹیٹمنٹس باقاعدگی سے چیک کرنی چاہئیں، نئے یا غیر تصدیق شدہ آن لائن سٹورز سے خریداری سے پہلے ریویوز اور ریٹنگز دیکھنی چاہئیں، ویب سائٹ کے ایڈریس میں معمولی غلطیوں کو بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے، اور اپنے تمام آلات پر کیسپرسکی پریمئیم جیسا جدید سیکیورٹی سافٹ ویئر انسٹال رکھنا چاہیے تا کہ صارفین فشنگ اور جعلی شاپنگ سائٹس کے بڑھتے خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔

اشتہار
Back to top button