امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور، پال کپور سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک۔امریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے اور دونوں ممالک کو زیادہ محفوظ اور خوشحال بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر دونوں جانب نے قیادت کی سطح پر کیے گئے عزم کو عملی شکل دینے، اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں مسلسل روابط کے ذریعے پاک۔امریکا تعلقات کو ایک مضبوط اقتصادی و اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیے
-
10 بکتر بند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے -
پاکستان کی امن کی خواہش کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے: عطااللہ تارڑ -
صدر آصف علی زرداری کی سپین کے بادشاہ فلپ ششم اورعوام کو قومی دن پر مبارکباد -
پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال نہیں ہونی چاہیے: اسحاق ڈار -
پاکستان اور لیبیا کا دوطرفہ توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق -
نائب وزیراعظم کی نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
