بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

مصنوعی ذہانت کا استعمال موجودہ دور کی ضرورت بن چکا ہے، احسن اقبال

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کا استعمال موجودہ دور کی ضرورت بن چکا ہے اور حکومت ملک کو جدید خطوط پر لے جا رہی ہے۔پیر کو لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ یوران پاکستان پروگرام ملک کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ امن، سیاسی استحکام، مستقل پالیسی سازی اور عزم کسی بھی ریاست کی حقیقی تبدیلی کے لیے پیشگی شرائط ہیں۔

اشتہار
Back to top button