
ایران کی اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی، تل ابیب اور دیگر مقامات پر تباہی
ایران کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق سوم کے نام سے جوابی کارروائی کی گئی اور 4 مرحلوں میں200 سے زائد میزائل اسرائیل پر داغے گئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملوں کے دوران اب تک 4 اسرائیلیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 60 سے زیادہ ہے۔ایرانی اور دیگر متعدد عالمی خبر رساں ایجنسیوں نے سوشل میڈیا پر تل ابیب اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ہونے والے نقصان کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔
امریکی چینل فاکس نیوز کی جانب سے تل ابیب کے ساتھ موجود رمات گان کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں عمارتوں اور گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ ایرانی میڈیا کی جانب سے تل ابیب میں ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی دکھائی گئی۔
اس کے علاوہ تل ابیب پر حملے کے وقت کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی دفاعی اداروں کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ کم از کم دو ہفتے جاری رہ سکتی ہے۔