بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیلی فوج کی سفاکیت، بمباری سے فلسطینی خاتون کے 10 میں سے 9 بچے شہید

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں ایک ہی خاتون کے 9 بچے شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہر خان یونس کی رہائشی خاتون ڈاکٹر عالہ النجار کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں خاتون ڈاکٹر کے 10 میں سے 9 بچے شہید ہوگئے اور صرف ایک زندہ بچ سکا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے بچوں کی عمریں 7 ماہ سے 12 سال کے درمیان تھیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حملے میں  ڈاکٹر عالہ النجار کے شوہر بھی زخمی ہوئے جب کہ بچ جانے والا واحد بچہ بھی زخمی حالت میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں کے دوران دیگر درجنوں فلسطینی بھی شہید ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اب 53 ہزار 900 ہوگئی ہے جبکہ حملوں میں ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔

اشتہار
Back to top button