بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

نیلم، یوم تشکرپرمسلح افواج سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

نیلم کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز اٹھمقام میں یومِ تشکر کے موقع پر افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ریلی میں مختلف سکولوں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد اورپاکستان زندہ بادکے نعرے لگائے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر نیلم ویلی کے عوام انتہائی خوش ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دشمن کی جارحیت سے ہرگز نہیں ڈرتے اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

اشتہار
Back to top button