
تعلیم
وزیراعظم کی زیرِ تعمیر دانش سکولوں اور یونیورسٹی پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت
وزیراعظم نے اسلام آباد میں ملک بھر میں 15 نئے دانش سکولوں کی تعمیر پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ زیر تعمیر دانش سکولوں اور دانش یونیورسٹی پر کام تیزکریں۔
وزیراعظم نے دانش سکولز اور یونیورسٹی کی اعلیٰ معیار کی تعمیر اور تیسرے فریق سے اس کی توثیق کرانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ دانش سکولز اور یونیورسٹی ملک کے مستحق لائق طلبا کو اعلی معیار کی تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کے ترجیحی منصوبے ہیں۔وزیراعظم نے ملک بھر کے دانش سکولز کے تمام کلاس رومز میں سمارٹ بورڈ کی تنصیب اور ڈیجیٹل لائبریریاں بنانے کی ہدایت کی۔