
پی ٹی اے کا ملک بھر میں موبائل فون کمپنیوں کی سروس کا سروے
کمپنیوں کوسروس میں بہتر ی کے پیش نظر اصلاحی اقدامات اٹھانے کی ہدایت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان کے 26 بڑے شہروں، بشمول آزاد جموں و کشمیر (اے جے اینڈ کے) اور گلگت بلتستان (جی بی)، میں فکسڈ لائن براڈ بینڈ سروسز کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) سروے کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے ہیں۔
یہ سروے سال 2024 کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے دوران کیے گئے، جن کا مقصد براڈ بینڈ سروس پرووائیڈرز (بی ایس پیز) کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور صارفین کو انٹرنیٹ کی معیاری سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔سروے کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ بیشتر بی ایس پیز نے نیٹ ورک کی دستیابی، نیٹ ورک لیٹنسی اور جِٹر جیسے کی پرفارمنس انڈیکیٹرز (کے پی آئیز) پر عمل درآمد کیا۔ تاہم، کچھ بی ایس پیز نے بینڈوڈتھ کے استعمال کے اہم شعبے میں کارکردگی میں کمی کا مظاہرہ کیا، جو خاص طور پر زیادہ استعمال کے اوقات کے دوران صارف کے تجربے پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
پی ٹی اے نے ان آپریٹروں کو اپنی کیو او سروس میں بہتر ی کے پیش نظر اصلاحی اقدامات اٹھانے کے لئے کہا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی اے ملک بھر میں براڈ بینڈ سروسز کا معیار بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ تیسری اور چوتھی سہ ماہی 2024 کے جامع کیو او ایس سروے کے نتائج عوامی رسائی کے پیش نظر پی ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔