بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

چینی صدرکا ویتنام پر جدت کی جانب مل کر آگے بڑھنے پر زور

چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین اور ویتنام پر زور دیا ہے کہ وہ جدت کی جانب مل کر آگے بڑھیں۔ویتنام کی قومی اسمبلی کے چیئرمین تران تھان مین سے ملاقات میں شی جن پھنگ نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ دنیا میں مزید استحکام اور مثبت توانائی پیدا کریں۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ویتنام کے ان کے سرکاری دورے نے ایک بار پھر انہیں ویتنام کے دوئی موئی (اصلاحات) کے مقصد میں نئی کامیابیوں کا مشاہدہ کرنے اور چین۔ ویتنام دوستی کی مضبوط بنیاد کا ذاتی طورپر تجربہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ویتنام کو اپنے راستوں اور نظاموں پر اعتماد کو مضبوط کرنا چاہئے، یکجہتی اور ہم آہنگی کو بڑھانا چاہئے، مشترکہ مستقبل کے حامل چین۔ ویتنام معاشرے کی تعمیر جاری رکھنی چاہئے جو تزویراتی اہمیت کا حامل ہے، جدت کی طرف بڑھنے کے لئے ہاتھ ملانا چاہئے اور دنیا میں مزید استحکام اور مثبت توانائی لانی چاہئے۔چینی صدر نے مزید کہا کہ دونوں فریقین کو سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ اور چین۔ ویتنام عوامی تبادلوں کے سال کوایک موقع کے طور پر استعمال کرنا چاہئے تاکہ "سرخ جین” کو آگے بڑھایا جاسکے اور انقلابی وسائل کا بہتر استعمال کیا جاسکے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام خاص طور پر نوجوان نسل کے درمیان ہم آہنگی اور دوستی کو بڑھایا جاسکے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنایاجاسکے۔اس موقع پر تران تھان مین نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کا دورہ مکمل طور پر اس اہمیت کو ظاہر کرتا ہے جو سی پی سی، ملک اور چینی عوام ویتنام-چین تعلقات کو دیتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button