بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عائشہ خان کی زیر صدارت انکرو چمنٹ پر اہم اجلاس

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عائشہ خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انکرو چمنٹ (غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے) پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔

اجلاس میں سی او ایم سی خوشاب سندس رابیل اور انجمن تاجران کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف موثر کاروائی کی جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جاسکے۔

اس موقع پر تاجران نے مارکیٹ میں پیش آنے والے مسائل کی نشاندہی کرائی جس پر اے ڈی سی (جی) نے متعلقہ افسران کو تاجران کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی۔

اشتہار
Back to top button