
علاقائی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عائشہ خان کا ہمراہ سی او ایم سی خوشاب سندس رابیل چھتری چوک، ماڈل ریڑھی بازار اور کچا بازار کا دورہ
ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک۔اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عائشہ خان نے ہمراہ سی او ایم سی خوشاب سندس رابیل چھتری چوک، ماڈل ریڑھی بازار اور کچا بازار کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے بازار میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور سی او ایم سی کو بازاروں کی صفائی اور خوبصورتی کے سلسلے میں مناسب ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ڈاکٹر عائشہ خان نے متعلقہ افسران کو ریڑھی بازار کے ساتھ شکایت سیل بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انسپکٹر اینٹی انکروچمنٹ محمد نیاز بھی موجود تھے۔