
علاقائی
ڈاکٹر عائشہ خان کی زیر صدارت خوشاب لاری اڈوں کی تزئین و آرائش اور مرمت کے سلسلہ میں خصوصی اجلاس
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب ڈاکٹر عائشہ خان کی زیر صدارت خوشاب لاری اڈوں کی تزئین و آرائش اور مرمت کے سلسلہ میں ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد ہوا۔
اجلاس میں سی او ایم سی خوشاب سندس رابیل کے علاؤہ اڈا مالکان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے اڈا مالکان کو سخت ہدایت کی کہ وہ میونسپل کمیٹی کے اکائونٹ میں تمام واجبات وقت پر جمع کروائیں تاکہ اڈوں کی مرمت کے کام کو تیز کیا جا سکے۔ انہوں نے سی او ایم سی کو ہدایات جاری کیں کہ اڈوں کی صفائی ستھرائی اور مرمت کے کام کو جلد از جلد مکمل کروایا جائے۔