بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دائیوال میں سولر پینل کا افتتاح

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی زیر نگرانی ضلع خوشاب کے سرکاری سکولوں میں اپنی مدد آپ کے تحت سولر پینل کی تنصیب کا عمل تواتر سے جاری و ساری ہے۔

سی ای او ایجوکیشن خوشاب نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دائیوال میں بھی سولر پینل کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر پروقار تقریب کے چیف گیسٹ سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان نے شاندار الفاظ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دائیوال کی پوری ٹیم کی ادارے کی فلاح بہبود کے لیے کاوشوں کو سراہا اور انہوں نے سکول کونسل ،نمائندہ والدین، مخیر اور صاحب ثروت حضرات کے اس تعاون کو قابل تقلید قرار دیا ۔ سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ ہم بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپورطریقے سے بروئے کار لائیں گے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد قیوم خان نے قومی شجرکاری مہم کے تحت ادارے کے احاطے میں پودے بھی لگائے ۔ قبل ازیں تقریب کے چیف گیسٹ سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان کا ادارے میں آمد پر پرتپاک استقبال بھی کیا گیا ۔

اشتہار
Back to top button