بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ماہر تعلیم راجہ غلام اصغر طاہر کو تحریک اصلاح معاشرہ کی طرف سے سپریم سٹار گولڈ میڈل

ضلع خوشاب کی ایک اور نامور علمی و ادبی شخصیت کا اعزاز، نامور محقق، رائٹر، ادیب، دانشور کالم۔ نگار ،مصنف اور ماہر تعلیم راجہ غلام اصغر طاہر کو تحریک اصلاح معاشرہ کی طرف سے سپریم سٹار گولڈ میڈل کی عطائیگی۔ عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

واضح رہے کہ یعقوب فردوسی امیر بادشاہ کی تنظیم تحریک اصلاح معاشرہ کی طرف سے ضلع خوشاب کے قابل فخر سپوت راجہ غلام اصغر طاہر کو انکی بہترین علمی وادبی خدمات کے اعتراف میں ادبی ایوارڈ”سپریم سٹار گولڈ میڈل 2025″ عطا کیاگیا ہے۔

یاد رہے کہ خوشاب کے سرمایہء افتخار راجہ غلام اصغر طاہر کو قبل ازیں بھی مختلف فورمز سے اعزازات و اسناد سے نوازا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button