بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمینٹری سکولز خوشاب کا گورنمنٹ ایلیمٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کے احاطے میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمینٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نور پورتھل ظہیر عباس بھٹی نے گورنمنٹ ایلیمٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی حاضری چیک کی اور ای سی سی روم سمیت مختلف کلاسز کا تعلیمی جائزہ بھی لیا۔

ڈی ای او اور ڈپٹی ڈی ای او نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ کہ شائننگ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں انعامات دیا کریں تاکہ دیگر بچوں میں بھی جذبہ ءمسابقت کو فروغ ملے۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ظہیر عباس بھٹی نے سکول ہذا کے احاطے میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ قومی شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اساتذہ کرام اور طلباء بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ وطن عزیز سرسبز و شاداب ہو سکے۔

اشتہار
Back to top button