بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

فاریسٹ ڈے؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب کی زیر صدارت موسم بہار کی شجرکاری مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب ڈاکٹر عائشہ خان کی زیر صدارت 21مارچ فاریسٹ ڈے کے موقع پرموسم بہار کی شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اجلاس میں محکمہ ہیلتھ، ایجوکیشن، ماحولیات، سپورٹس، ریسکیو 1122 کے علاوہ تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔ اجلاس میں فاریسٹ ڈے کے موقع پر موسم بہار کی شجرکاری مہم کے تحت پھول دار اور پھلدار پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلہ میں تمام محکموں کو اہداف تفویض کئے گئے۔

اے ڈی سی (جی) نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پودے لگانے کے ساتھ ساتھ پودوں کی حفاظت بھی کی جائے۔

اشتہار
Back to top button