بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ کا ضلع خوشاب کا تفصیلی دورہ

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ نے ضلع خوشاب کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے جہاز چوک جوہرآباد میں قائم رمضان سہولت بازار کا معائنہ کیا، رمضان بازار سے اشیائے ضروریہ کی خریداری کی غرض سے آنے والے شہریوں سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کے بارے میں دریافت کیا جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے سہولت بازار کے ایک ایک اسٹال پر جا کر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کے معیار کو چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے تمام رمضان بازاروں کےدورے کر رہی ہوں اب 19 ضلع میں جا چکی ہوں ہمارا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

مقرر کردہ قیمتوں سے زائد منافع وصول کرنے والے گرانفروشوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد رمضان بازار کا دورہ کرکے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیں۔ اس موقع پر شہریوں نے کم قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فروہ عامر، سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عائشہ خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان بھی موجود تھے۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب پر ائس کنٹرول نے ڈپٹی کمشنر آفس میں رمضان نگہبان پیکج کے تحت مستحق افراد میں چیک بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فروہ عامر بھی موجود تھیں۔

بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر فروہ عامر اور سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خقن نیازی کے ہمراہ ڈی سی آفس کے احاطہ میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کے تحت پودا لگا یا اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر فاریسٹ آفیسر محمد خلیل نے معاون خصوصی سلمی بٹ کو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جاری موسم بہار کی شجرکاری مہم کے بارے میں بریفننگ دی۔ شرکاء نے محکمہ کی کاوشوں کو سراہا۔

اشتہار
Back to top button