بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر/چیئر پرسن بورڈ آف گورنرز خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالجز کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد

ڈپٹی کمشنر /چیئر پرسن بورڈ آف گورنرز خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالجز کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عائشہ خان،پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول صلاح الدین اور اراکین بورڈ آف گورنرز نے شرکت کی۔پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول نے ڈپٹی کمشنر اور اراکین بورڈ آف گورنرز کو ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں جاری ترقیاتی کاموں، تعلیمی سر گرمیوں، ٹیچر ٹرینگ پروگرامز، طلباء کی تعداد، کھیلوں کی سرگرمیوں اور انتظامی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے انتظامی اور تدریسی امور کا جائزہ لیا گیااور آئندہ سال کے لئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button