
چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب کا تحصیل نورپورتھل کے مختلف بوائز اور گرلز سرکاری سکولوں کادورہ
چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے تحصیل نورپورتھل کے مختلف بوائز اور گرلز سرکاری سکولوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ان اداروں میں جاری نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی حاضری چیک کی۔ بہترین کارکردگی کے حامل تعلیمی اداروں کے سربراہان اور ٹیچنگ سٹاف کی حوصلہ افزائی کی جبکہ بعض اداروں میں مختلف حوالوں سے تساہل سامنے آنے پر خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے جن تعلیمی اداروں کا خصوصی معائنہ کیا ان میں گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول تیتری، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول تیتری، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ستھ شہانی، گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز ستھ شہانی ، گورنمنٹ ہائی سکول فار بوڑانہ والا، گورنمنٹ گرلز ہائ سکول کھاٹواں، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھاٹواں، گورنمنٹ گرلز ہرائمری سکول ٹاہلہ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جمالی بلوچاں، گورنمنٹ پرائمری سکول حیات لغاری اور گورنمنٹ پرائمری سکول لغاری شامل ہیں ۔