بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اپووا ممبرز کے اعزاز میں خواتین ڈے پر نعتیہ مشاعرہ اور افطار ڈنر کا اہتمام

خواتین ڈے پر نعتیہ مشاعرہ اور افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب اپووا ممبرز کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔

مشاعرہ کی صدرات معروف شاعر شہزاد نیئر اور مہمان خصوصی خالد ندیم شانی، خواجہ جمشید امام اور ایم ایم علی تھے۔ مشاعرہ کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا پھر نعت رسول مقبول پڑھی گئی اور اس کے بعد حاضر شعراء نے اپنا اپنا عمدہ کلام پیش کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض مدیحہ کنول نے نبھائے۔

اس موقع پر تین کیک بھی کاٹے گئے ایک سالگرہ کیک اپووا بانی ایم ایم علی کی سالگرہ کا، دوسرا پروفیسر ضیغم عباس اور تیسرا کیک خواتین ڈے کی مناسبت سے۔ ریاض احمد احسان کی میزبانی میں بہترین انتظامات کیے گئے افطار ڈنر کے۔

مشاعرہ میں مختلف ادبی، سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

اشتہار
Back to top button