
علاقائی
آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے معروف مصنفہ محترمہ لاریب اقراء کو بہترین ادبی و سماجی خدمات پر حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ
آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے معروف قلمکارہ ، مصنفہ ، ادیبہ اور ناول نگار محترمہ لاریب اقراء کو بہترین ادبی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ کی عطائیگی ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔
محترمہ لاریب اقراء نے کارکردگی سرٹیفکیٹ عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں عطا کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لاریب اقراء قبل ازیں بھی مختلف فورمز سے اسناد و ایوارڈز کے حصول کا اعزاز رکھتی ہیں ۔ آپ علمی، ادبی،صحافتی اور سماجی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں ۔