بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کی زیر صدارت پیٹرول پمپس کے این او سیز کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) خوشاب ڈاکٹر عائشہ خان کی زیر صدارت پیٹرول پمپس کے این او سیز کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پٹرول پمپ مالکان نے شرکت کی اس کے علاوہ ڈی او انڈسٹری عبد اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس میں پٹرول پمپ مالکان نے صدر اجلاس کو بریف کیا صدر اجلاس نے پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے خواتین اور مردوں کے لیے علیحدہ واش روم کا انتظام ہونا چاہیے۔

اس موقع پر پمپ ملازمین کے یونیفارم اور دیگر امور میں بہتری لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عائشہ خان نے پٹرول پمپ مالکان پر واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور گورنمنٹ پنجاب کی پالیسی پر عمل درآمد نہ کر نے والے پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اشتہار
Back to top button