بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

محکمہ جنگلات ضلع خوشاب کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جوہرآباد میں موسم بہار کی شجر کاری مہم

محکمہ جنگلات ضلع خوشاب کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جوہرآباد میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم، سب ڈویژنل پولیس افسران اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی پی او نے پولیس لائنز کو سرسبز و شاداب بنانے میں محکمہ جنگلات کی کاوشوں اور تعاون کو سراہتے ہوئے خوشاب پولیس کی تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی کہ وہ تمام تھانوں پولیس لائنز اور پولیس کے دفاتر میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرکے موسم بہار کی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اشتہار
Back to top button