بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پٹرولنگ پولیس پوسٹ کلول ضلع خوشاب اور ریسکیو 1122 تحصیل نور پورتھل کا روڈ سیفٹی و ہنگامی صورتحال سے نبر آزما ہونے کے حوالے سے سیمینار

پٹرولنگ پولیس پوسٹ کلول ضلع خوشاب اور ریسکیو 1122 تحصیل نور پورتھل نے روڈ سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے کیسے نبر آزما ہونے، کے حوالے سے ایک مقامی اکیڈمی میں سیمینار کا انعقاد کیا ۔جس کے مہمان خصوصی انچارج پٹرولنگ پولیس پوسٹ کلول ضلع خوشاب اے ایس آئ یاور حسن اور ریسکیو 1122 تحصیل نور پورتھل کے انچارج محمد نوید تھے۔ سیمینار میں پیٹرولنگ پوسٹ اور ریسکیو کے دیگر عملہ سمیت اکیڈمی انتظامیہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ادارہ انتظامیہ کی طرف سے آنے والے معززمہمانوں کو ویلکم کہاگیا۔ اس موقع پر تحصیل انچارج ریسکیو 1122 نوید احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے طلباء کو ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے طریقہء کار سے آگاہ کیا اور ان کو بتلایا کہ اگر ان کے گھر میں کوئی ایمرجنسی ہو جائے تو اس سے کیسے نبر آزما ہونا ہے۔

سیمینار سے انچارج پٹرولنگ پوسٹ کلول ضلع خوشاب اے ایس آئ یاور حسن نے خطاب کرتے ہوئے سٹوڈنٹ کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریف کیااور ان کو دوران سفر روڈ پر کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیں، ان کے بارے بتلایا اور خصوصا” طلباء کو ہیلمٹ کے استعمال کے فوائد ،اور نہ پہننے کے نقصانات سے آگاہ کیا۔ اخر میں طلباء میں مفت ہیلمٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

اشتہار
Back to top button