بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

چوری کا موٹر سائیکل بازیاب

ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب غازی عبدالرحمان کی ہدایت پر پٹرولنگ پوسٹ کلول ضلع خوشاب کے شفٹ انچارج ہیڈ کانسٹیبل ملک نذیر احمدہمراہ کانسٹیبل نادر خان و ٹیم نے دوران چیکنگ بذریعہ پولیس ایپ ایک موٹر سائیکل 4352/STP جس کو ضیاء اللہ ولدمحمد حیات سکنہ جھنگ چلا رہا تھا چیک کیا تو وہ چوری شدہ نکلا اسےگرفتار کر کے اس کے خلاف تھانہ نورپورتھل میں ایف آئ آر رجسٹر کرا کر حوالات میں بند کیا۔

ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن اختر حسین جوئیہ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب غازی عبدالرحمان کی طرف سے شفٹ انچارج ہیڈ کانسٹیبل ملک نذیر احمد ہمراہ ٹیم کو اچھی ڈیوٹی کرنے پر شاباش دی اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

اشتہار
Back to top button