بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس؛ انجمن تاجران کے نمائندگان کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عائشہ خان،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری عبداللہ،صدر انجمن تاجران رانا سلیم الرحمان اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران کے علا وہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے رمضان المبارک میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کر نے کیلئے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ اشیاء خوردونوش کی سرکاری ریٹس کے مطابق فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنے کیلئے رمضان سہولت بازار قائم کر دیے گئے ہیں۔

ماڈل بازار میں قائم سہولت رمضان بازار میں عوام کو سستے داموں فروٹ،سبزیاں،دالیں،آٹا اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انجمن تاجران کے نمائندگان کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

اشتہار
Back to top button