بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا رینج محمد شہزاد آصف خان کا ضلع خوشاب کا خصوصی دورہ؛ ضلع کونسل میں کھلی کچہری کا انعقاد

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا رینج محمد شہزاد آصف خان کا ضلع خوشاب کا خصوصی دورہ۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے ڈی پی او آفس میں ہونے والی کرائم میٹنگ کی صدارت کی اور لارڈ اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال اور سنگین مقدمات میں پولیس تفتیش کی پیش رفت کو زیر غور لایا گیا۔

ضلع کونسل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں آنے والے شہریوں کے مسائل دریافت کئے گئے اور موقع پر ہی ان کے حل کے احکامات جاری کیے گئے۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران ضلع خوشاب سے بھی ملاقات کی۔

تھانہ صدر جوہر آباد کا دورہ کیا اور سپیشل انیشیٹو پروٹوکول کے تحت تھانے میں سرکاری امور کی انجام دہی اور تھانہ کی کارکردگی کا ملاحظہ کیا۔

آر پی او نے محکمہ ء جنگلات کے تعاون سے پولیس لائن میں پودا لگا کر شجرکاری کا آغاز کیا۔

پولیس لائن کے وزٹ کے دوران یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی بعد ازاں نئے تعمیر ہونے والے ڈی پی او ہاؤس کا بھی دورہ کیا۔

اشتہار
Back to top button