
پٹرولنگ پولیس خوشاب اور خوشاب گڈز ٹرانسپورٹرران کے مالکان و کیرج کنٹریکٹرز کا ایکسل لوڈ مینیجمنٹ کے حوالے سےسیمینار
پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب اور خوشاب گڈز ٹرانسپورٹرران کے مالکان اور کیرج کنٹریکٹرز نے ایکسل لوڈ مینیجمنٹ کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب غازی عبدالرحمان تھے۔ جس میں اسد عباس سنگھاصدرخوشاب گڈز ٹرانسپورٹ اور خوشاب کے دیگرگڈز ٹرانسپورٹ کے مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر صدر خوشاب گڈز ٹرانسپورٹ نے آنے والے معززمہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کوخوش آمدید کہا اور کہا کہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری کےاستحکام اور ٹرانسپورٹرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیں ایکسل لوڈ کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانا ہوگا جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ دیگر ٹرانسپورٹرز نے بھی خیالات کا اظہار کیا اور آخر میں ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوور لوڈنگ خطرناک ہے اور روڈ پرحادثات کی ایک بڑی وجہ ہے اور اس کی وجہ سے روڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں محفوظ سڑکیں محفوظ سفر ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اخر میں ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب غازی عبدالرحمان اور گڈز ٹرانسپورٹرز خوشاب نے ایکسل لوڈ منیجمنٹ کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا بھی گیا۔