بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

کنوینئرکمیٹی ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

کنوینئرکمیٹی ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء اورڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی پارلیما نی سیکر ٹری برائے مواصلاعات ایم این اے  انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور،ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان،کوآرڈ ینیٹرٹو وفاقی پارلیمانی سیکر ٹری مواصلاعات انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور، سابق ایم پی اے ملک کرم الہیٰ بندیال، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاء اللہ اور تمام محکموں کے سربراہان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران دیگر اہم مسائل پر بھی غور کیا گیا، جن میں سڑکوں کی مرمت، صاف پانی کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت شامل ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر انتظامی امور اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اجلاس کے اختتام نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جاری منصوبوں پر فوری طور پر عملدرآمد کریں تاکہ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ تمام افسران عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنائیں اور روزمرہ امور میں شفافیت اور نظم و ضبط کو برقرار رکھیں۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھراء پنجاب پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے منیجر عرفان بٹ اور دیگر افسران سے صفائی پر جاری کا م بارے تفصیلی بریفنگ لی گئی اور صفائی کے کام کو مزید تیز بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اشتہار
Back to top button