بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت جشن بہاراں کے انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت جشن بہاراں کے انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عائشہ خان،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاء اللہ کے علاوہ تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں جشن بہاراں کے انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ جشن بہاراں کا انعقاد کشمیر پارک میں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ جشن بہاراں میں مختلف رنگا رنگ اور منفرد پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جشن بہاراں کی تقریبات کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ادارے اپنی اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سرانجام دیں اور تمام ادارے موثر کوآرڈینیشن اور رابطے کو یقینی بنائیں۔

اشتہار
Back to top button