
علاقائی
نیو لاری اڈا خوشاب؛ موٹر سائیکل سواران کو مفت ہیلمٹ تقسیم
حکام بالا کی ہدایت ک مطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب غازی عبدالرحمان نے نیو لاری اڈا خوشاب پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کےاستعمال کے فوائد اور اس کے نہ پہننے کے نقصانات سے لوگوں کو بریف کیا۔
اس موقع پر شفٹ انچارج پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام مصطفی ا، ریڈر ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب اسسٹنٹ سب انسپکٹر نعیم خالد، ہیڈ کانسٹیبل شاہد نعیم اور صدر ٹرانسپورٹ لاری اڈا خوشاب ملک خورشید موجود تھے اور آخر میں موٹر سائیکل سواران کو مفت ہیلمٹ تقسیم کیے گئے۔