بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرکا خوشاب شہر کے مختلف گلی محلوں کا دورہ، صفائی ستھرائی کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نےخوشاب شہر کے مختلف گلی محلوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاء اللہ اور میونسپل کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے ناقص صورتحال پر سی او ایم سی کو سخت ہدایت کی کہ گلی محلوں اور نالیوں کی صفائی کے کام کو بہتر طریقے سے سر انجام دیا جائے تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے سرگودھا روڈ کا بھی دورہ کیا اور صفائی کو چیک کیا۔

اشتہار
Back to top button