بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

جامعہ اسلامیہ سوڈھی جے والی ضلع خوشاب کی سالانہ تقریب تقسیم اسنادوانعامات

جامعہ اسلامیہ سوڈھی جے والی ضلع خوشاب کی سالانہ تقریب تقسیم اسنادوانعامات منعقدہوئی ۔جس میں مہمان خصوصی مولانا عبدالرزاق طاہر نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور تربیت کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ علم کے حصول کے ساتھ ساتھ اخلاقی اقدار کو بھی اپنائیں تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

مہتمم جامعہ اسلامیہ وچیئرمین علوی ٹرسٹ پاکستان خالد شاہ محمد علوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حفظِ قرآن مکمل کرنے والے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ قرآنِ پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ کرام کی کاوشوں کو بھی سراہا جو طلباء کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اشتہار
Back to top button