بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ایک ارب سے زائد کی لاگت سے تیار کردہ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کٹھہ سگھرال کا افتتاح

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے تحت ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے صدر پاکستا مسلم لیگ ن ضلع خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی ،سابق ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان، سابق ایم پی اے ملک غلام رسول سنگھا، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ضلع خوشاب چوہدری شجاع الرحمان ٹیپو، ایم پی اے ملک آصف محمد بھاء اعوان کے نمائندہ خصوصی ملک بلال بھاءاعوان، سابق وائس چیرمین ضلع کونسل خوشاب ملک مسعود نذیر راجڑ،ملک حمزہ شکیل اعوان، سابق چیئرمین ضلع کونسل خوشاب ملک امیر حیدر سنگھا، نمائندہ خصوصی ملک محمدخالد اعوان، ایس سی واپڈا سرگودھا ڈویژن ابرار احمد خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد ارشد خان، ایکسین واپڈا جوہر آباد غلام مصطفیٰ ڈار اور ایکسین ٹیکنکل مدثر خان کے ہمراہ ایک ارب سے زائد کی لاگت سے تیار کردہ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کٹھہ سگھرال کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

تقریب میں سابق ناظم کٹھہ راجہ صابر حسین ،سابق چیئرمین صالح محمد چدھڑ ،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل خوشاب ملک مسعود نذیر راجڑ ،سابق ناظم حکیم ربنواز ،سابق وائس چیئرمین ملک اعجاز، سابق وائس چیئرمین راجہ یعقوب ،سابق وائس راجہ حق نواز ،سمیت معززین علاقہ سابقہ کونسلرز اور مسلم لیگی ورکرز سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

کٹھہ سگھرال میں گرڈ اسٹیشن کا قیام اہلیان علاقہ کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ جس کو ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا۔

گرڈ اسٹیشن کے قیام سے کٹھہ سگھرال اور گردونواح کے علاقوں میں کم وولٹیج کا مسلئہ حل ہوگیا ہے۔

اہلیان علاقہ نے دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ،وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری اور ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کا شکریہ ادا کیاہے۔

اشتہار
Back to top button