بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اسلام کی سنہری تعلیمات پر مکمل عمل پیرا ہو کر ہی ہم فلاح دارین حاصل کر سکتے ہیں، پیر سید امتیاز حسین شاہ گردیزی

سجادہ نشین آستانہ عالیہ بہارہ کہو اسلام آباد پیر سید امتیاز حسین شاہ گردیزی نے کہا ہے کہ اسلام کی سنہری تعلیمات ہمارے لیے سرچشمہء رشد و ہدایت ہیں جن پر مکمل عمل پیرا ہو کر ہی ہم فلاح دارین حاصل کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکس کنٹری ڈائریکٹر یو این او ڈاکٹر ملک عبدالواحد جسرا کے والد محترم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے پیلووینس میں منعقدہ دعائیہ تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ ، ایکس پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک طاہر رضا بگھور، ایکس چیئرمین ملک صفدر حیات اعوان ، ایکس اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک حاجی محمد نواز جسرا اور انسپکٹر ایف بی آر سرگودھا ملک محمد وسیم جسرا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

پیر سید امتیاز حسین شاہ گردیزی نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہءحیات ہے اور یہ اللہ تبارک و تعالی ا کا ہم پراحسان عظیم ہے جس نے ہمیں دین اسلام عطا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق گزارنا چاہیے کیونکہ اسی میں ہی ہمیں خوشنودی خداوندی حاصل ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حقوق العباد کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور ہمیشہ آپس کے معاملات کو سلجھاؤ کی طرف لے کرجانا چاہیے تاکہ پرسکون اسلامی فلاحی معاشرہ تشکیل پاسکے۔

اس دعائیہ نشست کے دوران نامور نعت خواں حضرات نے سرور کائنات ،فخر موجودات ،سیدنا حضرت محمد مصطفی ا، احمد مجتبی ا، صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہاءے عقیدت بھی پیش کیے ۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے اسوہء کامل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی۔

عظیم الشان دینی محفل کے انعقاد کے لیے ملک صابر حسین جسرا اور ملک عمر دراز جسرا سمیت ان کے دیگر معاونین کی طرف سے بھرپور انتظامات کیے گئے تھے۔

آخر میں ملک و قوم و عالم اسلام کی تعمیر و ترقی اور امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔

اشتہار
Back to top button