بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ساہیوال سپورٹس اسٹیڈیم میں آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

ساہیوال سپورٹس اسٹیڈیم میں آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان بھر سے والی بال کی مشہور ٹیموں نے حصہ لیا۔

اس شاندار ایونٹ میں خوشاب، سرگودھا ، جھنگ اور دیگر اضلاع سے منتخب عوامی نمائندوں سمیت نمائندہ سیاسی و سماجی شخصیات نے بطورمہمانان خصوصی شرکت کی ۔ خوشاب کی نامور سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے بھی اس ایونٹ میں بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔

اسٹیڈیم میں آمد پر تمام مہمانان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کا کھیلاڑیوں سے تعارف بھی کروایا گیا۔

دوران ٹورنامنٹ باسط چوہدری اور منہاس گوندل کی ٹیموں کے شاندار کھیل سے شائقین خوب محظوظ ہوئے۔

اس شاندار ایونٹ کے مہمان خصوصی ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ محترم مہر کا کا سیال اور ان کے معاونین نے آل پاکستان والی بال کا شاندار ٹورنامنٹ منعقد کر کے عوام کو معیاری تفریح فراہم کی ہے، ان کے بہترین انتظام و انصرام قابل داد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جملہ مہمانان خصوصی اپنی عزت افزائی پر ان کے تہ دل سے مشکور و ممنون ہیں۔

اشتہار
Back to top button