
علاقائی
چوہدری ممتاز احمد دیو کنسلٹنٹ صوبائی محتسب پنجاب ریجنل آفس خوشاب نے کیا ضلع کونسل ہال جوہر آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد
چوہدری ممتاز احمد دیو کنسلٹنٹ صوبائی محتسب پنجاب ریجنل آفس خوشاب نے ضلع کونسل ہال جوہر آ باد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
چوہدری ممتاز احمد دیو نے کھلی کچہری میں شریک لوگوں کو دفتر محتسب پنجاب کے اغراض ومقاصد کے بارے میں تفصیل سے آ گاہ کیا۔
اس کے علاوہ کنسلٹنٹ محتسب پنجاب نے مختلف فیکٹریوں میں کام کرنے والے ورکرز کو ڈیتھ اور شادی گرانٹ کی مد میں 38 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے جو پچھلے 3 سال سے پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ لاہور میں رکے ہوئے تھے۔ جس پر تمام ورکرز نے دفتر ہذا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دفتر محتسب پنجاب کے فوری انصاف اور یقینی انصاف کے اصول کے مطابق کام کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ۔