بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

محکمہ صنعت و تجارت اور انٹرنیشنل ریڈیسن ہوٹل گروپ کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا

محکمہ صنعت و تجارت اور انٹرنیشنل ریڈیسن ہوٹل گروپ کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔معاہدے کی رُو سے پنجاب میں ہاسپٹلیٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں نئی سرمایہ کاری لائی جائے گی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور ریڈیسن گروپ کے سی ای او علیم ملک نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ انٹرنیشنل ریڈیسن گروپ پنجاب میں ہاسپٹلیٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرے گا۔معاہدے کی رُو سے سیاحت، ہاسپٹیلٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے مل کر کام کیا جائے گا۔

سیاحت، ہاسپٹیلٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے تربیت، انٹرن شپ مشترکہ تحقیق کے اقدامات کئے جائیں گے۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔باہمی تعاون کے فروغ کیلئے محکمہ صنعت و تجارت اور ریڈیسن گروپ کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں سیاحت اور ہوٹل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

محکمہ صنعت و تجارت اور انٹرنیشنل ریڈیسن گروپ کے مابین سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تعاون کا معاہدہ خوش آئند ہے۔ پنجاب میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا بہترین ماحول اور مواقع موجود ہیں۔پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول اور بہترین وقت کے باعث ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب کا رُخ کر رہے ہیں۔

چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پنجاب میں نئی سرمایہ کاری لانا میرا مشن ہے،انڈسٹری اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جارہا ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہاکہ ریڈیسن گروپ کی پنجاب میں ہاسپٹلیٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔محکمہ صنعت و تجارت اور انٹرنیشنل ریڈیسن گروپ کے اشتراک سے ہوٹل انڈسٹری میں نئی سرمایہ کاری لائی جائے گی۔ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ہونے والے معاہدے کی تقریب میں ریڈیسن گروپ کے ڈائریکٹرز اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے صدر محمد طارق، مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک، پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹرزعمران ہاشمی اور شرقی ٹیپو بھی تقریب میں شریک ہوئے

اشتہار
Back to top button