بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

کمشنر سرگودھا ڈویژن ہمراہ ڈپٹی کمشنر خوشاب کا خالق آباد سے اوچھالی تک زیر تعمیر سڑک پر جاری کام کا جائزہ

ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ کی زیر تعمیر عمارت کا بھی معائنہ

کمشنر سرگودھا ڈویژن جہا نزیب اعوان نے ہمراہ ڈپٹی کمشنر فروہ عامر خالق آباد سے اوچھالی تک زیر تعمیر روڈ پر جاری کام کو چیک کرنے کیلئے نوشہرہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر آر پی او سرگودہا شہزاد آصف خان، ڈی پی او توقیر محمد نعیم،ڈی ڈی ڈیلپمنٹ سہیل سکندر اور محکمہ ہائی ویز کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈی ڈی ڈویلپمنٹ اور محکمہ ہائی ویز کے افسران نے کمشنر سرگودہا اور ڈپٹی کمشنر کو روڈ پر جاری تعمیراتی کام کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

کمشنر سرگودھا جہانزیب اعوان نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روڈ پر تعمیراتی کام کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے اور تعمیراتی میٹریل کی کوالٹی اور معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔

بعدازاں کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ کی زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پرآر پی او سرگودہا شہزاد آصف خان،ڈپٹی کمشنر فروہ عامر، ڈی پی او توقیر محمد نعیم، اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ عرفان مارٹن اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

کمشنر سرگودھا نے ٹی ایچ کیو ہسپتال نو شہرہ کی زیر تعمیر بلڈنگ کا معائنہ کیا اور وہاں مریضوں کیلئے وارڈز، بیڈز اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عرفان مارٹن اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے کام کو جلد از جلد مکمل کر کے فنکشنل کیا جائے۔

اشتہار
Back to top button