![](/wp-content/uploads/2025/02/A-meeting-of-the-Enforcement-and-Regularity-Authority-was-held-under-the-chairmanship-of-Additional-Deputy-Commissioner-Revenue-Khushab-Abdul-Sattar-Khan-09-Feb-2025-NEWS.com_.pk_-e1739108976666-664x470.webp)
علاقائی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب عبدالستار خان کی زیر صدارت انفورسمنٹ اینڈ ریگولرٹی اتھارٹی کا اجلاس
شیڈول کے مطابق 11 فروری کو پہلے مرحلے میں میل و فی میل ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب عبدالستار خان کی زیر صدارت انفورسمنٹ اینڈ ریگولرٹی اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاء اللہ، سی او ایم سی حراء جاوید بلوچ کے علاؤہ سوشل ویلفیئر،مائنز،ایجوکیشن،لوکل گورنمنٹ، انڈسٹریز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں آئندہ ہونے والے بھرتی کے جسمانی ٹیسٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) نے ٹیسٹ کے حوالے سے تمام محکموں کے افسران کو ڈیوٹیاں تفویض کیں۔
شیڈول کے مطابق 11 فروری کو پہلے مرحلے میں میل و فی میل ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔