علاقائی
تحصیل نورپورتھل؛ شہر کے چوکوں اور چوراہوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن کلین اپ شروع
اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی ہدایت پر شہر کے چوکوں اور چوراہوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن کلین اپ شروع کردیا گیا۔ شہر میں اینٹی انکروچمنٹ مہم میں ٹی ایم اے عملہ سمیت دیگر متعلقہ سٹاف شامل ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ شہر میں غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا جاءے گا۔ انہوں نے کہا کہ نورپورتھل شہر کی خوبصورتی کےلیے تمام دستیاب وسائل کوبھرپور طریقے سے بروءے کار لایا جاءے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیرازکے مطابق عوامی ریلیف کےلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔