بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

لوکل کمیونٹی کو جنگل میں آگ پر قابو پانے اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ریسکیو آفس نوشہرہ میں تقریب

سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس (ستارہ امتیاز) ڈاکٹر رضوان نصیر کے کمیونٹی سیفر ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید کے زیر نگرانی تحصیل نوشہرہ کے سرکاری دفاتر کے افسران و ملازمین اور لوکل کمیونٹی کو جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پانے اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ریسکیو 1122 خوشاب اور فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ نوشہرہ کے باہمی تعاون سے ریسکیو آفس نوشہرہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید اور معززین نے کہا کہ جنگلات میں لگنے والی آگ کا سبب بننے والی وجوہات اور آگ پر قابو پانے کے لئے تمام ڈیپارٹمنٹس اور لوکل کمیونٹی میں ہم آہنگی اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سگریٹ کے بٹ کو مکمل طور پر بجھا کر پھینکیں گھروں اور عمارتوں کے آس پاس سے آتش گیر پودوں اور ملبے کو صاف کریں فوری طور پر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس کو جنگل کی آگ کی اطلاع دیں۔ اپ ڈیٹس کے لیے مقامی خبروں اور آگ کے خطرے کی درجہ بندی کی نگرانی کریں اپنے خاندان اور برادری کے ساتھ ہنگامی منصوبے بنائیں انخلاء کی مشقوں اور ہنگامی ردعمل کے طریقہ کار کی مشق کریں۔ آگ کے خطرے کے حالات سے باخبر رہیں اور جنگل کی آگ کو روکنے کے لیے فعال اقدامات کریں مل کر کام کرنے سے ہم جنگل کی آگ کو روک سکتے ہیں۔

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عرفان مارٹن، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر محمد خلیل، انچارج ورلڈ وائڈ فیڈریشن عمر بن خطاب، ڈپٹی ایم ایس تحصل نوشہرہ ڈاکٹر محمد جاوید، ایگریکلچر آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر فاروق، فاریسٹ عملہ، ریسکیو عملہ اور لوکل کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اشتہار
Back to top button